مصر نے فرانس سے 30 رافیل لڑاکا جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا

11:55 PM, 4 May, 2021

انقرہ،مصر نے فرانس سے ساڑھے چار ارب ڈالر میں 30 رافیل لڑاکا جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر، فرانس سے 30 رافیل جیٹ طیارے ساڑھے چار ارب ڈالر میں خریدے گا جس کے لیے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر اتفاق کی تصدیق مصر کے وزارت دفاع نے بھی کردی ہے۔

معاہدے کے مندرجات کو اپریل کے آخر میں حتمی شکل دیدی گئی تھی اور آج معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ فرانس 2013 سے 2017 تک مصر کو اسلحہ فروخت کرنے والا ایک بڑا ملک رہا ہے۔ 

 دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے میں میزائل مہیا کرنے والی کمپنیوں ایم بی ڈی اے اور دفاعی آلات فروخت کرنے والی فرم سفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس کے ساتھ 20 کروڑ یورو کی مالیت کے ٹھیکے بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون کو اپنے اس بیان پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وہ مصر کو ہتھیاروں کی فروخت کا معاملہ انسانی حقوق کی صورت حال سے مشروط نہیں کریں گے۔

مصر میں جنرل عبدالفتاح السیسی نے 2013 میں اخوان المسلمین نے محمد مرسی کو معزول کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور جب سے وہاں سنگین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ آزادی اظہار رائے پر پابندی اور سیاسی جماعتوں پر کریک ڈاؤن آپریشن پر السیسی پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نے 2013 سے 2017 کے درمیان مصر سے اس سے قبل بھی 24 جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا جس میں مزید 12 طیاروں کی فروخت کا آپشن بھی تھا تاہم ان معاہدوں پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا۔

مزیدخبریں