گلوکار علی ظفر کا نعتیہ کلام ریلیز کردیا گیا ، چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھ لیا

10:12 PM, 4 May, 2021

لاہور، گلوکار علی ظفر نے اپنا نعتیہ کلام ریلیز کردیا ۔ گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں اس کلام کے ریلیز ہونے کی مجھے بے حد خوشی ہے۔ 

علی ظفر کا کہنا تھا کہ نعتیہ کلام کا ویڈیو بادشاہی مسجد کے سائے تلے شوٹ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

علی ظفر نے کہا کہ " بلغ العلہ بکمالہ " ایک مشہور کلا م ہے جو اس سے پہلے بھی کئی گلوکاروں نے اپنے انداز میں ریکارڈ کرایا ہے ۔ 

امید ہے کہ عوام اس کلام کو پسند کریں گے ۔ 

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد  دیکھ چکے ہیں ۔ 

ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹنے کے لئے فنکاروں کی طرف سے نعتیہ کلام ریلیز کرنے کا سلسلہ سالوں سے جاری ہے ۔ علی ظفر کے نعتیہ کلام سے قبل گلوکار سجاد علی سنوار دے ،

کلاسیکل گلوکار رفاقت علی خان کی توکجا من کجا ،ظفر اقبال نیویارکر کی آواز میں گایا ہوا کلام " بھردو جھولی میری یا محمد " بھی عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔ 

مزیدخبریں