ممبئی،بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت پورا گھرانہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے سابق معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کورونا وائرس کے باعث بنگلور کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے جب کہ اداکارہ کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
اب بھارتی بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور وہ بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔
دپیکا پڈوکون کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہےکہ پرکاش کی حالت بہتر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں گھر منتقل کیا جاسکتا ہے۔