دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے اہلیہ کو طلاق دے دی

دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے اہلیہ کو طلاق دے دی
سورس: file photo

واشنگٹن ، دنیا کا امیر ترین آدمی بھی اپنی بیوی کو مطمئن نہیں کرسکا ۔ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ  شادی کے 27 سال بعد الگ ہوگئے ۔ 

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اوران کی اہلیہ میلنڈا نے ایک دوسرے سے الگ رہ کر زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

  جوڑے کی جانب سے ٹوئٹر پراعلان میں کہا گیا کہ بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پربہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے تین بچے ہیں۔

ٹوئٹر اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ گذشتہ 27 سال کے دوران ہم نے تین بچوں کی قابل فخر پرورش کی ہے اورایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کررہی ہے۔

 دونوں کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم اب بھی ہم دونوں اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن بطورایک جوڑے کے ہمارے لیے آگے بڑھنا مشکل ہے۔

 فوربزکے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 130 ارب ڈالرزکے قریب ہے۔ طلاق کے بعد دونوں میاں بیوی میں ان اثاثوں کی تقسیم کیسے ہوگی اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

لیکن اگر دونوں باہمی رضا مندی سے اثاثوں کو پچاس پچاس فیصد تقسیم کرتے ہیں تو بل گیٹس کے حصے میں 65 ارب ڈالرزآئیں گے۔ یوں بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین افراد کی فہرست میں سترویں نمبر پر آجائیں گے۔