بھارتی اداکارہ کا بھائی وینٹی لیٹر نہ ملنے پر موت کے منہ میں چلا گیا

05:20 PM, 4 May, 2021

ممبئی، بھارتی اداکارہ کا بھائی وینٹی لیٹر نہ ملنے پر چل بسا۔ 

بالی وڈسٹار پیا باجپائی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  اپیل کی تھی کہ اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں کورونا میں مبتلا بھائی کیلئے وینٹی لیٹر والے بیڈ کی ضرورت ہے۔

پیا باجپائی نےلکھاکہ بھائی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ مر رہا ہے لہٰذا مہربانی فرما کر ہماری مدد کریں۔پیا باجپائی کی ٹویٹ پر کسی نے ان کی مدد کی ذمہ داری نہیں اٹھائی اور نہ ہی کسی نے کوئی حوصلہ افزا بات کی ۔ 

اس ٹوئٹ کے 2 گھنٹے بعد اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ کرکے بھائی کی موت کی تصدیق کی۔

اداکارہ پیا باجپائی نے بالی وڈ فلموں ’لال رنگ‘ اور مرزا جولیٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ وہ دیگر تامل، ملیالم اور تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔ صحت کی سہولیات بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہیں اور اب نامور شخصیات بھی مدد کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں