مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی آفیسرز کی ڈیوٹی کے دوران تصاویر وائرل

05:13 PM, 4 May, 2021

مکہ المکرمہ،مسجد الحرام میں خواتین سعودی کارکنان تعینات کردی گئیں ۔ مسجد الحرام میں خواتین کی ڈیوٹی پہلی بار لگائی گئی ہے ۔

سعودی میڈیا نے مسجد الحرام کی تصاویر جاری کردیں جن میں خواتین کارکنان زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ باپردہ اہلکاروں کی جانب سے خواتین زائرین کو آب زم زم پلایا جارہا ہے۔ کارکنان نے فیروزی رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سفید رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے اور سیاہ رنگ کا نقاب ہے جبکہ ہاتھوں میں سفید دستانے ہیں۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب میں حج اور عمرے کے دوران مسجد الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے بھی پہلی بار خاتون عسکری اہل کاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت مملکت میں خواتین کو خودمختار بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی کے شعبے کے لیے بھی خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں