میٹروٹرین اسٹیشن کی بالائی گزرگاہ گرنے سے حادثہ،15 افراد ہلاک 70 زخمی ہوگئے

04:33 PM, 4 May, 2021

میکسیکو, میٹروٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھنے سے ٹرین حادثہ، 15 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ 

میکسیکو سٹی میں میٹروٹرین پل سے گذر رہی تھی کہ اچانک پل منہدم ہوگیا اور ٹرین زورداردھماکے سے نیچے آگری ۔ٹرین کی بوگیاں نیچے گرنے ہر طرف چیخ وپکار مچ گئی ۔ میٹرو ریل شہر کے جنوبی علاقے اولیواس سے ٹیزنوکو جا رہی تھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔ حادثے کے وقت ٹرین اس ٹریک کے اوپر موجود تھی جبکہ ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین کی بوگیاں زمین پر گرگئیں۔ بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین مئی پیر کی رات کو میٹرو ریل ٹریک کا اوپری حصہ جزوی طور پر گرگیا جس کی وجہ سے ملبہ اور ٹرین کے بعض ڈبے نیچے سڑک پر آگرے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جس مقام پر ٹرین کے ڈبے گرنے کا واقعہ پیش آیا وہاں کھڑی کچھ کاریں بھی اس کی زد میں آئی ہیں جو ملبے کے نیچے دب گئیں۔ شہر کی میئر کلوڈیا شین بام نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آگ پر قابو پانے والا عملہ اور محکمہ پبلک سیفٹی کے لوگ ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں