دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کو نہیں روک سکتی،عاصم سلیم باجوہ

01:36 PM, 4 May, 2021

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم  باجوہ   نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کو نہیں روک سکتی،منصوبے ہر صورت مکمل ہونگے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم  باجوہ  کی تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہیں،آپ سے سیکھنے اور مشورے لینے کیلئے آیا ہوںِ۔
چین کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے تعلقات میں مزید بہتری لا رہے ہیں،چین کےساتھ ہمارے آزمودہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے ترقی کے بڑے منصوبے جاری ہیں،شاہراہوں کی تعمیر اور باہمی تجارت بڑھانے کیلئے  پرعزم ہیں۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم  باجوہ نے زوردیکر کرکہا کہ سی پیک منصوبے ہر صورت میں مکمل ہوں گے،سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

مزیدخبریں