دنیا بھر میں آج فائر فائٹنگ کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج فائر فائٹنگ کا دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: دنیا بھر میں آج فائر فائٹنگ  کا دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں فائر بریگیڈ عملے کے پاس  وسائل کی کمی اور سہولیات  کافقدان  ہے،کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن ریسکیو پنجاب کی سربراہ دیبا شہباز  کا کہنا ہے،کسی بھی حادثے  کے بعدعوام کی طرف سے ریسکیو اداروں کیساتھ تعاون  بڑے نقصان سے بچا سکتا ہے۔

کمرشل عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ ہو یا کوئی گھر آ جائے شعلوں کی لپیٹ میں فائر بریگیڈ  کا عملہ ہم وطنوں کی خدمت میں  سب سے آگے دکھائی دیتا ہے۔

پاکستان میں   اکثر بڑی عمارتوں  میں   آگ بجھانے کی سہولتوں کا فقدان ہے،کافی وسائل کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ  مشکل کی ہر گھڑی میں بھرپور فرائض انجام دیتا ہے۔

انھوں نے   کمرشل عمارتوں میں ہنگامی اخراج   اور فائر بریگیڈ کی ٹینکی بھرنے کیلئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔ فرح شہباز کا مزید کہنا تھا،گاڑیوں ، پلازوں اور صنعتی یونٹوں  کے عملے کو آگ بجھانے کی بنیادی  تربیت   بھی نقصان  کی کمی میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔