گوجرخان: جاتلی پولیس کی کارروائی ،4 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

09:38 AM, 4 May, 2021

گوجرخان : جاتلی پولیس کی کارروائی کے دوران 4 جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لیے گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے درکالی کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر  یاسر نامی شہری کو اسکے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش کی ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے خاتون خانہ کی عزت اور چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

یاسر نامی شہری کو ہتھکڑی لگا کر پرائیویٹ گاڑی میں لے جانے کی کوشش کی جس پر مگر ملزمان عین موقع پر پکڑے گئے ۔متاثرہ فیملی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اغواء کی کوشش اورخواتین سے دست اندازی و دیگر اہم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گی ہے۔

اہل علاقہ کی اطلاع پر جاتلی پولیس نے  فوری موقع پر پہنچ کر 04 ملزمان کو حراست میں کر کے گاڑی سمیت تھانہ منتقل کر دیا۔گرفتار ملزمان میں محمد ندیم، عبدالرحمن،  سلطان پرویز اور عبد الرحمان شامل ہیں۔

ملزمان اپنی سرکاری شناخت و دستاویزات پیش نہ کر سکےاہل علاقہ کی طرف سے جاتلی پولیس کی فوری کاروائی پر اظہار تشکر۔ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا۔

مزیدخبریں