لاہور :لاہور کی نو عمر کرکٹر سامعہ افسر نے کہا ہے کہ مجھے کور ڈرائیو مارنے کا شوق ہے، سنگاکارا کو پسند کرتی ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ نے پانچویں کلاس کی طالبہ سامعہ افسر کو دیوانوں کے کھیل کا اس قدر ماہر بنا ڈالا کہ جب شارٹ لگاتی ہے تو دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔سامعہ کا کہنا تھا کہ مجھے کور ڈرائیو مارنے کا شوق ہے۔
انہوں نے کہاکہ سنگاکارا کو پسند کرتی ہوں ،سامعہ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ماضی کے عظیم کھلاڑی کمارا سنگا کارا بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔نوعمر کھلاڑی نے بتایاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ سنگا کارا نے میرا نام لیا ہے۔
سامعہ کے والد اس کے کوچ بھی ہیں، جو بیٹی کی کامیابیوں پر نازاں ہے۔ والد نے بتایا کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے میں اسے روز پریکٹس کرتا ہوں۔
بہترین بلے بازی پر سامعہ دو ہزار اٹھارہ میں لاہورقلندرز اورکینئرڈ جونئیر کرکٹ ٹیم کا حصہ بن چکی ہے۔چھوٹی سی عمر میں ماہر کھلاڑیوں جیسی مہارت بلاشبہ ایک بڑے کرکٹر اور روشن مستقبل کی نوید ہے۔