سزا یافتہ محمد آصف بھی امتیازی سلوک کا شکوہ زبان پر لے آئے

11:42 AM, 4 May, 2020

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد آصف بھی امتیازی سلوک کا شکوہ زبان پر لے آئے ہیں۔اپنے انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہر کوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا لیکن پی سی بی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی، مجھ سے پہلے بھی کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث تھے اور بعد میں بھی ملوث ہوتے رہے، چند ایک کو دوسرا موقع دے دیا گیا، میرے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے والے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو اب بھی کھیل رہے ہیں۔ سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں ہوا۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ ‏مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کرکٹرز پی سی بی میں کام کر رہے ہیں جب کہ مجھے واپسی کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ محمد آصف نے محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بھی غلط قرار دیا۔

 
 یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ محمد آصف بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں