پاکستان سٹاک مارکیٹ   میں مندی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ   میں مندی کا رجحان


کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ،303پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں  مندی کا رجحان  رہا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر تھاتاہم  303 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 33 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار   کے دوران 29,205,580 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,702,222,605 بنتی ہے۔