وفاقی بجٹ 2020-21: سیلز ٹیکس کی شرح 5 فی صد تک لانے کی تجویز

وفاقی بجٹ 2020-21: سیلز ٹیکس کی شرح 5 فی صد تک لانے کی تجویز
کیپشن: بجٹ میں سیمنٹ، سریا، اینٹوں کے بھٹوں پر ٹیکس ریلیف دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے بجٹ 2020 کی تیاری شروع کر دی، کورونا وبا کے باعث ملکی معشیت کو سنبھالہ دینے کے لیے سیلز ٹیکس میں تاریخی کمی کرنے کی تجاویز سمیت عوام کو ریلیف دینے کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔


ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 5 فی صد تک لانے کی تجویز ہے اسی طرح بجٹ میں سیمنٹ، سریا، اینٹوں کے بھٹوں پر ٹیکس ریلیف دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کی بحالی کے لیے صنعت و پیداوار اور تجارت کی وزارتوں نے سیلز ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی ہے، سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے سے اشیا سستی اور فروحت بڑھے گی، فروخت بڑھنے سے ٹیکس آمدن بھی بڑھے گی۔