اسلام آباد : اداکارہ صرحا اصغر نے وزن کم کرنے کے اصول بتادیئے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک دم اپنا وزن کم نہیں کیا تھااس کے لئے انہیں 5سال لگے اور انہوں نے صبر اور ثابت قدمی کے ساتھ اس پر قابو پایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ایکٹیو رہتے ہوئے آپ کو اپنے اس مقصد کو پورا کرنا ہے ، کھانے کو کم مقدار اور پانی کی مقدار کو زیادہ رکھتے ہوئے ورزش کو باقاعدگی سے کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 8گھنٹے کی نیند بھی لینی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان سب باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی سوچ کو بھی مثبت رکھیں۔