ایسٹر بم حملوں میں ملوث دہشتگردوں نے بھارت سے تربیت حاصل کی : سری لنکن آرمی چیف

11:30 PM, 4 May, 2019

کولمبو : سری لنکن آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایسٹر بم حملوں میں ملوث دہشتگردوں نے بھارت سے تربیت حاصل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے آرمی چیف نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر بم حملوں میں ملوث دہشتگردوں نے بھارتی ریاست کیرالہ اور جموں کشمیر  سے تربیت حاصل کی تھی ۔

سری لنکا میں نو خودکش بمباروں نے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی نے تین چرچوں اور ایک لکثری ہوٹؒل کو بم دھماکوں سے اڑا دیا جس میں کم سے کم 253 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائیکے نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بھارت کی ریاست بنگلورو سے کیرالہ تک کا سفر کیا اور وہاں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی کچھ دہشتگردوں نے جموں کشمیر سے تربیت لی ۔

مزیدخبریں