کارڈف:پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز کل 5 مئی کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کرے گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق30: 6 شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل 5 مئی کو اتوار کے روز کارڈف کے صوفیہ گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔
اس سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ اور ایک پریکٹس میچ جیت چکی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ گیا ہے جب کہ محمد یاسر کو ریسٹ دی جائے گی۔
کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے میں کپتان سرفراز احمدنے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاری بہت اچھی ہے، ٹیم نے سیریز سے قبل دو ایک روزہ اور ایک ٹی 20 ٹور میچ میں اب تک بولرز، بیٹسمین اور فیلڈرز نے اچھی پرفامنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ پرامید ہوں کہ پہلے ٹی 20 میں ٹیم اچھی پرفارمنس دکھائے گی۔