عوام کوالیکٹرک کاریں نہیں روٹی چاہیے، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل

عوام کوالیکٹرک کاریں نہیں روٹی چاہیے، مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل
کیپشن: Image Source: maryam Auranzeb official Twitter Account

اسلام آباد:ترجمان ن لیگ نے کہا کہ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی جب اپنےلوگوں نے  ہی ملک کے اندر ٹیکس دینا بند کر دیا ہے، آپ نے تو ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کے وعدے کر کے عوام سے روزگار تک چھین لیا ہے۔ 

سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان  کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جتنے یو ٹرن وزیراعظم نے لیے اس کا پورے پاکستان کو پتا ہے ، ماضی کے وعدے وعید  صرف شرمندگی و رسوائی ہے ،دعوے اور وعدے پیچھا نہیں چھوڑیں گے لوگوں کو لارے نہیں روٹی ، روزگار اور گھر چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوالیکٹرک کاریں نہیں روٹی چاہیے،غیر ملکی سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی  جب اپنےلوگوں نے ملک کے اندر ٹیکس دینا بند کر دیا ہے، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کے وعدے کر کے عوام سے روزگار تک چھین لیا گیایہ کہاں کی تبدیلی ہے؟ حکومت کی 9ماہ کی نالائقی اور نااہلی نےعوام سے ایک  وقت کی روٹی تک چھین لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پورا ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ، مشیرخزانہ،گورنراسٹیٹ بینک،چیئرمین ایف بی آر ، آئی ایم ایف کا ہوتو عوام پر  ظلم  نہ ہو  یہ کیسے ممکن ہے؟  اب رمضان سے پہلے پٹرول مہنگا کر کے  غریب عوام کے چولہے بند کرنے پر  وزیر اعظم کو شرمندہ ہوناچاہیے ،عوام کو جعلی گیس کے بل بھیجنے کا کیس پشاور کے100 ارب کے کھڈوں کا کیس کب نیب کو بھیجیں گے؟