شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: image by facebook

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے قلیل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا ، امریکہ سے تعلقات میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی آنے لگی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے امریکہ سے تعلقات ایک مرتبہ پھر سرد مہری کا شکار ہوگئے ہیں ، شمالی کورین صدر نے گزشتہ دورہ روس کے دوران بھی اس کا اظہار کیا تھا۔

روس کے دورے کے بعد شمالی کوریا نے قلیل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر ایک مرتبہ پھر کشیدگی پر بحث شروع ہوگئی ہے ۔