نیو یارک:معروف گلوکارہ میڈونا نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے اپنے بچوں کو موبائل دینے کی وجہ سے بچوں کی نشوونما پر برا اثرپڑا۔
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے میں نے اپنے بچوں کواس وقت فون تھما دئیے جب وہ محض 13 سال کے تھے، سوشل میڈیا کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے وہ حقیقی دنیا سے دور ہوتے چلے گئے۔ اپنے آپ کو عام لوگوں سے الگ چیز سمجھنے لگے جو کہ صحت مند ذہنی نشوونما کے لئے قطعی مناسب نہیں ہے۔
میڈونانے مزید کہا کہ اس کے برعکس ان کی بائیس سالہ بیٹی لولہ بہت زیادہ ٹیلنٹڈ ہے ،وہ خود اپنی بیٹی کو رشک کی نظر سے دیکھتی ہیں ،وہ اچھی ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین اداکاری بھی جانتی ہے لیکن اس کے اس ٹیلنٹ کو محض اس لئے نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ وہ میری بیٹی ہے،لوگ اسے میڈونا کی بیٹی ہونے کے ناطے پیار سے پیش آتے ہیں۔