لاہور :وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہقوم معاشی بحران سے نکلنے کے حوالے سے سوال پوچھتی ہے, معاشی بحران غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی حل ہوگا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے جےڈبلیوفورلینڈ کمپنی کی گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم معاشی بحران سے نکلنے کے حوالے سے سوال پوچھتی ہے، معاشی بحران غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی دورہوگا۔بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان ترقی کرے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں مکمل طورپرگاڑیاں تیار کی جائیں گئیں، فیکٹری سے چالیس ہزار افراد کوروزگارملے گا، سرمایہ کاری آئے گی تو لوگوں کو روزگا ر ملے گا۔
عمران خان نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کے سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، کاروبار میں مشکلات کی وجہ سے بے روزگاری بڑھی۔ سرمایہ کاروں کی ساری مشکلات حل کرنی حل کر کے روزگار کے مواقعوں کو بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں الیکٹرک کار سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔