لاہور :سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی آپ بیتی ”گیم چینجر “ میں ذاتی زندگی سے متعلق بھی دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں جس میں ان کی جوانی کے دور کے قصے بھی شامل ہیں۔
کرکٹ کے نئے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے آفریدی نے کتاب میں لکھا ہے کہ شروع سے ہی پارٹی کرنے کا شوق تھا، دورہ آسٹریلیا میں نائٹ کلب گیا تو ساری رات لڑکی سے باتیں کیں۔آفریدی نے دل ٹوٹنے کاواقعہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 90 کی دہائی میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھا، اس دور میں موبائل نئے تھے اور بہت مہنگے تھے۔
اس لڑکی کی آواز سننے کےلئے پیسے بھی بہت اڑائے اور کئی مہینوں تک فون پر بات کرنے کے بعد ملنے کاپلان بنایا۔شاہد آفریدی نے ڈراپ سین لکھا کہ جب ملاقات ہوئی تو وہ لڑکا نکلاجو لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا،اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔
جوانی کا ایک اور دلچسپ قصہ آفریدی نے یوں بیان کیا کہ ایک بار خاتون دلہن کے لباس میں میرے گھر پہنچ گئیں اورمجھ سے شادی کی ضد کرنے لگی، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑلیا اور کہا چلو مسجد چل کر نکاح کرلیتے ہیں اس وقت بہت مشکل سے جان چھڑائی۔