برقع کے بجائے گھونگھٹ پرپابندی کا مطالبہ جاوید اخترکومہنگا پڑگیا

12:06 PM, 4 May, 2019

ممبئی:برقع کے بجائے گھونگھٹ پرپابندی کا مطالبہ جاوید اخترکومہنگا پڑگیا۔ہندو انتہا پسند جماعت کرنی سینا نے جاوید اختر کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے بیان پر تین دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ انہیں ان کے گھر میں گھس کر ماردیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنی سینا کے سربراہ جیون سنگھ سولنکی نے جاوید اختر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر اپنی حد میں رہو، ریاست راجستھان کی ثقافت پر انگلی نہیں اٹھاؤ، میں جاوید اخترکو کہنا چاہتا ہوں کہ 3 دن کے اندر اپنے بیان پر معافی مانگو ورنہ کرنی سینا کا غصہ جھیلنے کے لیے تیار رہو۔جیون سنگھ نے سنجے لیلا بھنسالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بھنسالی صاحب سے پوچھ لینا کرنی سینا کس طرح جواب د یتی ہے، اگرراجستھان کی ثقافت پر کسی نے انگلی اٹھائی تو کرنی سینا اس کی آنکھ باہرنکالنے کی ہمت رکھتی ہے، ہم 3 دن کا وقت دے رہے ہیں معافی مانگ لو ورنہ گھر میں گھس کر ماریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے برقع اور نقاب پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا نے دہشت گردانہ حملوں کے بعد نقاب پر ملک گیر پابندی عائد کردی ہے لہٰذا ہمیں بھی سری لنکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت میں نقاب اوربرقع پر مکمل پابندی عائد کردینی چاہئے۔

مزیدخبریں