اسپیکر پنجاب اسمبلی 10 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

09:09 AM, 4 May, 2019

لندن: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی 10 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے ملنا تو درکنار لیکن دور دور تک اس کا امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے جو اس ملک کے ساتھ کیا ہے وہ سارا ملک بھگت رہا ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں اور انہیں سب کی حمایت حاصل ہے۔ عثمان بزدار مضبوط وزیراعلیٰ ہیں اور سب افواہیں دھری رہ جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی بل پاس ہونے کا مطلب ہے ہمیں کوئی اختلاف نہیں اور بل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں