پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے

08:55 AM, 4 May, 2019

کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر اجمل کو دل میں تکلیف کے باعث رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں تقریباً رات ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔

مرحوم ڈاکٹر اجمل کی میت کچھ دیر میں اسپتال سے گھر منتقل کی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر اجمل کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر اجمل خان کو 4 جنوری 2017 کو جامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا اور وہ جامعہ کراچی کے 17 ویں وائس چانسلر تھے۔

ڈاکٹر اجمل باٹنی کے پروفیسر تھے اور 40 سال تک سلسلہ تدریس سے وابستہ رہے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبریں