ممبئی : مایہ ناز بھارتی اداکار پرکاش راج نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور حکمران جماعت بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائی تب سے بالی ووڈ نے کام دینا بند کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میںبھارتی صحافی گوری لنکیش کے قتل پر نریندر مودی کی خاموشی پر بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائی تو بالی ووڈ نے مجھے سائیڈ لائن کردیا۔راج پرکاش نے کرناٹکہ کے انتخابات میں بی جے پی کی قیادت کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ فلم انڈسٹری کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جب سے مودی کے خلاف آواز اٹھائی تب سے ہندی فلم انڈسٹری نے انہیں کام دینا بند کردیا۔
پرکاش راج نے کہا کہ گوری لنکیش کے قتل نے مجھے بہت پریشان کیا ،وہ سوال اٹھاتی تھیں لیکن جب وہ آواز خاموش ہو گئی تو مجھے اپنا آپ بھی مجرموں جیسا لگا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے دو کروڑ نوکریاں دینے اوربلیک منی ختم کرنے کی باتیں کر کے بھارت کو امید دی لیکن ساڑھے تین سال بعد بھی یہ کام نہیں ہو سکے۔
مودی کیخلاف آواز اٹھانے والے پرکاش راج ان دنوں مشکل کا شکار
11:17 PM, 4 May, 2018