اب گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں چلے گی: شاہد خاقان عباسی

09:31 PM, 4 May, 2018

کہوٹہ : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں ترقیاتی کام کیے، عوام کی خدمت کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہوتا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، کہوٹہ کے نوجوان بہادری اور شجاعت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ آپ لوگ کہیں بھی چلے جائیں کام آپ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے ہی نظر آئیں گے۔ موجودہ دور میں ہونے والی ترقی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کو بری کرنے کا حکم اوپر سے آیا ہو گا: مریم نواز
 انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں پھر فیصلہ ہونے والا ہے، جو عوام نے کرنا ہے اور وہ یہ فیصلہ ن لیگ کے حق میں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جمہوریت میں ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ اب گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں چلے گی۔ الیکشن میں فتح نواز شریف اور ن لیگ کی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، آئی ایس پی آر
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں