راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا مکین میں آپریشن، آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف ہتھیاروں اور اسلحے کا سامان بھی برآمد، جن میں آر پی جی سیون ، راکٹس، رائفلز، پستول، گرنیڈز، اینٹی ٹینک مائنز شامل ہیں، اسلحہ و گولہ بارود زیر زمین گڑھے سے برآمد ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے: نواز شریف
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا مکین میں آپریشن انٹیلی جنس بیس پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیر مواد برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کو بری کرنے کا حکم اوپر سے آیا ہو گا: مریم نواز
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں