تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے: نواز شریف

07:59 PM, 4 May, 2018

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مخالفین کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے دھرنوں اور بدتمیزی کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان کی خیبرپختونخوا میں کوئی کارکردگی نہیں۔ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی، انشاء اللہ ہم خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بڑے اصول لے کر نکلے تھے کہ نیا پاکستان بنائیں گے، جنہوں نے آپ کے ووٹ خریدے اُن کو آپ نے ووٹ دے دیئے۔ آپ نے تو زرداری کو سب سے بڑی بیماری کہا تھا، آصف زرداری اور آپ نے ایک ہی جلسے سے خطاب کیا، قوم اب آپ اور آصف زرداری کے دھوکے میں نہیں آئے گی، ہمارا مقابلہ زرداری صاحب آپ کے ساتھ نہیں کسی اور کے ساتھ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کو بری کرنے کا حکم اوپر سے آیا ہو گا: مریم نواز
 نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد روانہ ہوتے وقت کہا ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔ عمران خان کے بیان کے اگلے دن خواجہ آصف کی وکٹ گر گئی۔ خان صاحب اور سینیٹ الیکشن میں خریدو فروخت کی تحقیقات ہونی چاہییں، ایک ایسے شخص کو چیئرمین سینیٹ بنا دیا ہے جس کو اس کا ہمسایہ نہیں جانتا۔ بلوچستان میں ایک ایسی تبدیلی لے آئے ہیں جو غیر فطری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف اور جمہوری لوگوں کی آواز بند کی جا رہی ہے: مریم اورنگزیب
 سابق وزیراعظم نے کہا کہ چین بھی ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کا کہہ رہا ہے، ہم نے کہا اپنا گھر ٹھیک کرو تو اگلے دن ڈان لیکس بنا دی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں