خاران کے علاقے میں فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق ہو گئے

02:17 PM, 4 May, 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والے 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو بری کر دیا گیا

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں