پنجاب کے سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی ترجمہ کیساتھ پڑھائی لازمی قرار دینے کا بل منظور

01:55 PM, 4 May, 2018

لاہور: پنجاب سمبلی کے 35ویں اجلاس میں سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی ترجمہ کیساتھ پڑھائی لازمی قراردینے کا بل متفقہ طور پر منطور کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو بری کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سرکاری سکولوں میں قرآنی تعلیم لازمی قراردینے اور مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعما ل پر ساؤنڈ ریگولیشن آرڈیننس ترمیمی بل پاس کرلیا گیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر نے بل ایوان میں پیش کیا جس پر اپوزیشن نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:29 اپریل مینار پاکستان جلسہ: پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں سرکاری کارروائی کے دوران ایوان میں وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے ساؤنڈ سسٹم قانون پنجاب میں ترمیم پیش کی کہ مساجد میں سنگل لاؤڈ سپیکر کے بجائے چار لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نعیم بخاری کی ہسپتال سے تازہ ترین تصویر نے سب کو افسردہ کر دیا

اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان اس وقت تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب اپوزیشن اراکین نے رانا ثناءاللہ سے پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے میں نازیبا جملوں پر معافی کا مطالبہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں