بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کا دعوت نامہ سامنے آگیا

01:11 PM, 4 May, 2018

ممبئی:کافی دنوں سے شادی کے حوالے سے سرگرم رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کا دعوت نامہ آخر کار منظر عام پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سٹیج اداکارہ صائمہ خان پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جن کی شادی اپنے دیرینہ دوست آنند آہوجا کے ساتھ 8 مئی کو ہونے جارہی ہے اور اسی سلسلہ میں دونوں کی شادی کا دعوت نامہ بھی سامنے آ   گیا ہے جبکہ سونم کپور نے دعوت نامہ بذریعہ ای میلز اپنے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو بھی بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو بری کر دیا گیا

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ معروف اداکارہ انیل کپور کی بیٹی نے اپنی شادی کے دعوت نامے چھپوانے کے بجائے ان کو ای میلز کرنے کی ترجیح دی اور کارڈ چھپوانے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اداکارہ کاغذ کا ضیاع نہیں چاہتی تھیں،کیونکہ کارڈز کی تیاری کے لئے سینکڑوں درختوں کو کاٹا جاتا ہے جو کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔شادی کے لئے جو کارڈ ز ڈیزائن کروائے گئے ہیں ان کا تھیم سبز رنگ پر مشتمل ہے جس پر پھول پتے کے ڈیزائن بنائے گئے ہیں۔

دعوت نامے میں دی گئی معلومات کے مطابق رسم مہندی 7 مئی کو ہوگی جس میں ملبوسات کے لیے سفید رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔سونم کپور کی شادی 8 مئی کو بھارتی رسم و رواج کے مطابق دوپہر میں ہوگی جس میں روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نعیم بخاری کی ہسپتال سے تازہ ترین تصویر نے سب کو افسردہ کر دیا

سونم اور آنند آہوجا کی شادی کے بعد استقبالیہ تقریب بھی 8 مئی کی رات کو ہی ہوگی جس میں مغربی یا روایتی ملبوسات پہنے جائیں گے۔خیال رہے کہ سونم کپور ماضی کے معروف اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں اور ان کی اپنے دیرینہ دوست آنند آہوجا سے ہونے جارہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں