کراچی میں آج پارہ 41 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

11:03 AM, 4 May, 2018

کراچی: شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گذشتہ روز کراچی کے باسیوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جس کے باعث اسپتالوں میں ایمرجسنی نافذ کر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پارہ آج بھی 40 ڈگری سے اوپر جائے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو بری کر دیا گیا

محمکہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے جب کہ شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں کل سے سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں گرمی معمول کی بات ہے لیکن اس بار شدت کچھ زیادہ اور وقت سے پہلے ہے۔

مزید پڑھیں: نعیم بخاری کی ہسپتال سے تازہ ترین تصویر نے سب کو افسردہ کر دیا

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ مئی پاکستان میں گرم ترین مہینوں میں شمار ہوتا ہے اور کراچی میں 9 مئی 1938 میں درجہ حرارت 47، 48 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھو چکا ہے جو مئی کا اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت ہے جبکہ 30 سالہ ریکارڈ کے مطابق مئی کا معمول کا درجہ حرارت 37 ڈگری رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال کراچی میں بارش کا امکان نہیں جبکہ مون سون کا آغاز جولائی میں ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں