شیریں مزاری کے متعلق نازیبا الفاظ، عابد شیر علی کی صاحبزادی میدان میں آگئیں

09:39 AM, 4 May, 2018

فیصل آباد: عابد شیر علی کے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں‌مزاری کے متعلق ریمارکس کے بعد جو صورتحال ہوئی اسکے بعد رانا ثناء اللہ سے لیکر شہباز شریف تک کومعذرت کرنا پڑ گئی .

مگر ان تمام حالات کے بعد اب چوہدری شیر علی کی بیٹی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں‌انہوں‌نے اپنے والد پر لگائے گئے الزامات کے بعد شیریں مزاری کے متعلق بھی اہم بیان دے دیا.

یہ بھی پڑھیں :-  نعیم بخاری کی ہسپتال سے تازہ ترین تصویر نے سب کو افسردہ کر دیا 

چوہدری شیر علی کی بیٹی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں‌کہا ہے کہ "میرے والد بہت اچھے ہیں‌اور انہوں‌نے کبھی کسی خاتون کی بے عزتی کا سوچا نہیں‌،لیکن لوگ انہیں‌"جاہل " کہہ رہے ہیں‌، اور میرے والد "جاہل " نہیں‌ہیں‌.

لیکن ان لوگوں‌کو دیکھنا چاہیے کہ جب شیریں‌مزاری نے پارلیمنٹ میں‌سپیکر کے بارے میں‌کہا تھا کہ "یار " جس کے بعد پارلینٹ میں‌ایسی صورتحال پیدا ہوئی تھی . مگر کسی نے نوٹس نہیں لیا .

ویڈیو دیکھیں‌:

مزیدخبریں