لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو خودکش دھماکے،14 افراد ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو خودکش دھماکے،14 افراد ہلاک
کیپشن: ادارے کے 3 ملازمین اور اور مقامی سکیورٹی فورسز کے4 اہلکار شامل۔۔۔تصویر بشکریہ اے ایف پی

طرابلس :عرب اسلامی ملک لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

دھماکوں کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی...تصویر بشکریہ اے ایف پی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طرابلس میں الیکٹورل کمیشن کے صدر دفاتر پر دو خودکش بم دھماکوں کئے گئے حکام نے بتایا کہ متعدد مسلح حملہ آوروں نے الیکٹورل کمیشن کے صدر دفاتر پر دھاوا بولا تھا اور ان میں 2 خود کش بمبار تھے،ان کے دھماکوں کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:29 اپریل مینار پاکستان جلسہ: پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ

اس حملے کے بعد مسلح جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔الیکٹورل کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں مرنے والوں میں ادارے کے 3 ملازمین اور اور مقامی سکیورٹی فورسز کے4 اہلکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نعیم بخاری کی ہسپتال سے تازہ ترین تصویر نے سب کو افسردہ کر دیا

واضح رہے کہ لیبیا کا الیکٹورل کمیشن نئے عام انتخابات سے قبل ووٹروں کا اندراج کررہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں