ٹوئنکل کھنہ کو اپنے شوہر اکشے کمار پر فخر

10:48 PM, 4 May, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اکشے کمار کو نیشنل ایوارڈ سے نوازے جانے پر ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی خوشی کو تصاویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا اور لکھا کہ ”اب میں اپنے شوہر کے بارے میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ ٹرافی ہسبینڈ ہیں“۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ ماہ جب ان ایوارڈزکا اعلان کیا گیا تھا تو انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ روئیں یا ہنسیں، وہ جذباتی ہوگئی تھیں اور انہیں اکشے پر بہت زیادہ فخر محسوس ہواتھا۔

اکشے کمار نے بھی ٹویٹر پر اپنے احساست بیان کرتے ہوئے لکھا کہ میں ا س وقت کیا محسوس کر رہا ہوں انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، میں آپ سب کے ساتھ اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ بانٹنا چاہتا ہوں۔

مزیدخبریں