وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کریں گے، مشیر ہوا بازی

10:31 PM, 4 May, 2017

اسلام آباد:  وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن وسطی ایشیائی ریاستوںکے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی جس سے ان ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانے میں مدد ملے گی.

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر نے وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے ملاقات کی جس میں متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پی آئی اے میں کی جانیو الی اصلاحات پر سردار مہتاب کی کاوشوں کو سراہا انکا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن میں اصلاحات پروازوں کی بروقت آمد اور روانگی اور جدید ٹیکنالوجی کے متعارف کروانے سے اب پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شامل ہو گئی ہے.

اس موقع پر وفاقی وزیر نے تجارتی روابط بڑھانے کے لیے پی آئی اے کی طرف سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا جس پر مشیر ہوا بازی نے کہا کہ اس ضمن میں قومی ایئر لائن کی طرف سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔

مزیدخبریں