نابینا افراد کیلئے بریل موبائل فون مارکیٹ میں آ گیا

10:05 PM, 4 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: نابینا افراد کیلئے دنیا کا پہلا ”بریل“ موبائل فون فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا۔ اس فون کی بیرونی سطح تھری ڈی پرنٹر سے بنائی گئی ہے اور یہ فون فی الوقت صرف برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے جس کی قیمت 60 پاو نڈ  رکھی گئی ہے۔
فون کے موجد ٹام سنڈرلینڈ کا کہنا ہے کہ اس فون کی مدد سے نابینا افراد اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے ہر وقت رابطے میں رہ سکتے ہیں۔
فون میں نابینا افراد کیلئے 2 سے 3 بریل زبان کے بٹن دیئے گئے ہیں جن سے ان کا نہ صرف اپنے پیاروں سے رابطہ کرنا ممکن ہو گا بلکہ اسے وہ ہنگامی حالات میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سنڈرلینڈ نے مزید کہا کہ جو لوگ بریل زبان نہیں پڑھ سکتے ان کیلئے ہم نے اس فون میں ابھرے ہوئے حروف متعارف کروائے ہیں۔

مزیدخبریں