کوئی عورت نہیں چاہتی کہ اس کا گھر خراب ہو ،میری بھی ہمیشہ کوشش رہی کہ میرا گھر بسے، نور

کوئی عورت نہیں چاہتی کہ اس کا گھر خراب ہو ،میری بھی ہمیشہ کوشش رہی کہ میرا گھر بسے، نور

09:27 PM, 4 May, 2017

لاہور:اداکارہ نور ایک تقریب میں  اپنے شوہر سے لڑ کر ہال چھوڑ کر چلی گئیں جس پر تقریب میں شریک مہمان ولی حامد کو باہر نکلوانے پر مجبور ہو گئے۔اور اداکارہ نور کو واپس بلایا۔جس کے بعد  اداکارہ نورکا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہر کسی کو مکمل وہ

نہیں ملتاجو وہ چاہتا ہے اور مجھے بھی نہیں ملا ، مجھے جتنی مقبولیت ملی وہاں ہی میری ذاتی زندگی بہت دشوار رہی ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بہت برے وقت سے گزر ر ہی ہوں جہاں لوگوں کو میں بہت بری لگتی ہوں اور میرے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی عورت نہیں چاہتی کہ اس کا گھر خراب ہو ،میری بھی ہمیشہ کوشش رہی کہ میرا گھر بسے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا ۔یہ بات کرتے ہوئے وہ کافی افسردہ ہو گئیں۔

مزیدخبریں