کراچی: پاکستان کے سب سے بہترین4G نیٹ ورک زونگ اور سلک بینک کے مابین گزشتہ روز موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز کی فراہمی کاایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بینک کے کریڈٹ کارڈ کسٹمرز اور ملازمین کو 12 ماہ کے موبائل براڈ بینڈ بنڈلز کی یکمشت خریداری پر موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔ یہ آفر زونگ بولٹ، بولٹ پلس اور بولٹ الٹرا ڈیوائسز کیلئے متعارف کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس معاہدے کا مقصد ملک بھر میں زونگ کے تیز ، وسیع اور مضبوط 4G نیٹ ورک کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ زونگ ملک کے اہم صنعتی شعبوں بشمول ٹرانسپورٹیشن ، بینکنگ ، ہیلتھ کئیر ، تعلیم ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتے ہوئے اپنے پراڈکٹ پورٹفولیو کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ زونگ کی 4G سروسز 300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔3G اور4G کے مجموعی صارفین کی تعداد کے اعتبار سے زونگ کا دوسرا نمبر ہے۔گزشتہ 9 سالوں کے دوران زونگ نے ملک میں 2.5 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے صارفین کو جدید ترین سروسزاور تیز ترین انٹر نیٹ کی مد میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
زونگ نے2017 میں پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے تمام سیل سائٹس کو 4G پر منتقل کر دیا جائے گا۔