عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی

08:46 PM, 4 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: عالمی صرافہ مراکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50ہزارروپے کی سطح سے گھٹ کر49ہزار900روپے کی سطح پر آگئی ۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں20ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1234ڈالر ہو گئی ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں450روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کراچی ،حیدرآباد ،لاہور،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار400روپے سے گھٹ کر49ہزار950روپے پر آگئی.

اسی طرح 386روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار814روپے ہو گئی جبکہ10روپے گھٹ کر ایک تولہ چاندی720روپے کا ہو گیا ۔

مزیدخبریں