لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد کرنے کیلئے غور شروع کر دیا۔ تاہم اس سلسلے میں سفارشات مرتب کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اسکولوں کی کینٹین میں سافٹ ڈرنکس کی جگہ صحت مند مشروبات جیسے فلیورڈ ملک اور تازہ پھلوں کے جوس فروخت کیے جائیں۔اس کے علاوہ یہ سفارش بھی شامل کی گئی ہے کہ اسکولوں کی کینٹین انتظامیہ کو جنک فوڈ کے بجائے صحت مند غذائی اشیا رکھنے کا پابند بنایا جائے۔یہ سفارشات اتھارٹی کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں پیش کی جائیں گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور امین مینگل نے اس بارے میں بتایا کہ جنک فوڈ اور سافٹ ڈرنکس صحت پر نہایت خطرناک اثرات مرتب کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے بچوں کو یہ اشیا فراہم کرنے کا مطلب پاکستان کی نئی نسل کو بے شمار بیماریوں اور صحت سے متعلق خطرات سے دو چار کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکولوں کی کینٹینز میں فلیورڈ ملک، جوسز، پھل ور ابلے ہوئے انڈے فروخت کیے جانے چاہیئں تاکہ بچوں کی جسمانی غذائی ضروریات پوری ہوں اور ان کی جسمانی و دماغی نشونما میں اضافہ ہو۔واضح رہے کہ سال 2010 میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے اسکولوں میں اس قسم کے مشروبات کی پابندی کے بل پر دستخط کیے تھے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سکولوں میں سافٹ ڈرنک پر پابندی کا فیصلہ
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد کرنے کیلئے غور شروع کر دیا۔ تاہم اس سلسلے میں سفارشات مرتب کر رہی ہے۔
08:36 PM, 4 May, 2017