لاس اینجلس : معروف ہالی ووڈ اداکار اور اینجلینا جولی کے سابق شوہر بریڈ پٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اینجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد بری طرح ٹوٹ گئے تھے کہ جس کی وجہ سے انھیں علاج کروانا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بہت زیادہ شراب پینے لگے تھے لیکن اب انھوں نے شراب چھوڑ دی ہے۔
معروف بین الاقوامی جریدے” سٹائل میگزین “ کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے پہلی بار اینجلینا جولی سے اپنی علیحدگی کے بارے میں بات کی ہے۔انھوں نے کہاکہ جولی سے الگ ہونے کے بعد میں باقی لوگوں سے بالکل کٹ گیا تھاجس کے بعد اب میں نے اپنا ذہنی علاج کروانا شروع کر دیا ہے اور اب جذبات پر بہتر طریقے سے قابو کر سکتا ہوں۔ بریڈ پٹ نے بتایا کہ اینجلینا سے الگ ہونے کے بعد انھوں نے مصروف رہنے کے لیے آرٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے اور مٹی، پلاسٹر، ربڑ اور لکڑی کی پینٹنگ بنانے لگے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ اینجلینا جولی نے گزشتہ سال ستمبر 2016 میں اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
اینجلینا جولی سے علیحدگی نے بریڈ پٹ کو نفسیاتی مریض بنا دیا
لاس اینجلس : معروف ہالی ووڈ اداکار اور اینجلینا جولی کے سابق شوہر بریڈ پٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اینجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد بری طرح ٹوٹ گئے تھے کہ جس کی وجہ سے انھیں علاج کروانا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بہت زیادہ شراب پینے لگے تھے لیکن اب انھوں نے شراب چھوڑ دی ہے۔
08:07 PM, 4 May, 2017