پشاور:پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مطالبہ کیاہے کہ پی ایس ایل 3کے کچھ میچز بھی پشاور میں ہونے چاہئیں جس پر غیر ملکی کھلاڑی بھی رضامند ہو گئے ہیں ۔ بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال اور ڈیوڈ ملن نے بھی پشاور میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اور ٹیم مالک کی ہاں میں ہاں میں ملا دی۔جاوید آفریدی نےٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے کامیا ب فائنل کے بعد اب پشاور زلمی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ پی ایس ایل تھری کے میچز پشاور میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑی پشاور کی مہمان نوازی کا لطف اٹھا سکیں ۔
Aftr Success of PSL Final n lahore,We PZ demand to play PSL3 matches in Home of Champions,Enjoy Zalmi's Hospitality #YellowStormAtArbabNiaz
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 4, 2017
جاوید آفریدی کی جانب سے اس ٹویٹ کو بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال خان نے ری ٹویٹ کیا جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی دکھائی دیتی ہے اور کھیل سے محبت رکھنے والا ہر کھلاڑی ہی دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کی خواہش رکھتاہے ۔
Aftr Success of PSL Final n lahore,We PZ demand to play PSL3 matches in Home of Champions,Enjoy Zalmi's Hospitality #YellowStormAtArbabNiaz
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 4, 2017
تمیم اقبال نے جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ میں 100فیصد جاوید آفریدی کے ساتھ ہوں.