لاہور: گوگل نے اپنی میلنگ سروس ”جی میل “ کے صارفین کو خبردار کر دیا۔ جی میل پر ہیکرز کی جانب سے ایسی میلز کی جا رہی ہیں جنہیں کھولتے ہی صارفین کا خفیہ ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔
گوگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس جعلسازی کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ صارفین اس قسم کی کوئی بھی ای میل کھولنے سے گریز کریں۔
گوگل کے مطابق ان میلز کے ذریعہ وائرس پھیلائے جارہے ہیں جن کے بعد لوگوں کی آئی ڈیز نہایت غیر محفوظ ہوجائیں گی اور باآسانی ہیک کی جاسکیں گی۔ٹوئٹ میں ان افراد کے لیے، جنہوں نے اس میل کو کھول لیا ہے، ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ کس طرح وہ اپنی آئی ڈی کو پھر سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
We are investigating a phishing email that appears as Google Docs. We encourage you to not click through & report as phishing within Gmail.
— Google Docs (@googledocs) May 3, 2017