عمران خان کا بھی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے، طارق فضل چودھری

06:55 PM, 4 May, 2017

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پر یس کا نفرنس کررہے تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان کا بھی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے، پانامہ سماعت کے دوران ہمارے خلاف 3،3 عدالتیں لگتی رہی ہیں.
دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی منی لانڈرنگ آج کھل کر سامنے آ گئی ہے. امریکا سمیت بہت سے ملکوں میں غیر ملکی فنڈنگ کیلئے کمپنیاں بنائی گئیں.پی ٹی آئی نے کیلیفورنیا سے فنڈز جمع کرکے اسلام آباد منتقل کردیئے . پاکستانی پوچھتے ہیں دھرنوں اور احتجاج کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟عمران خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ کو کافی عرصے سے چھپایا ہوا تھا.

دوسری جانب تحریک انصاف نے  پی آئی ڈی میں نیوزکانفرنس کا اعلان کیاپی آئی ڈی کی عمارت اور گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے. پولیس کی بھاری نفری پی آئی ڈی کے باہر پہنچ گئی.مسلم لیگ ن کے رہنما جلد پریس کانفرنس ختم کر کے عقبی دروازوں سے واپس چلے گئے۔ عدالت کے باہر ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ پرویز رشید نے اپوزیشن کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت دیکر اچھی روایت قائم کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ قوم اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ کب وزیراعظم استعفیٰ دیں گے۔

مزیدخبریں