آرمی چیف سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعرات کے روز جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان سبین اسپارو نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور اور پاک افغان سرحدی انتظامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر باعث آئے۔ جرمن نمائندہ خصوصی سبین سپارو نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔

واضح رہے گزشتہ روز سری لنکن آرمی چیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سری لیکن آرمی چیف کو دہشت گردی اور کالعدم تنظیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو بھی سراہا اور کہا یقین ہے پاکستان جلد دہشت گردی پر قابو پا لے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں