مردان: مشال خان قتل کیس میں ملوث ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ قتل کے ایک ملزم عارف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کیلئے سمری وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی ہے۔مردان پولیس کے مطابق ملزم علی خان کی مر دان سے گرفتاری کے بعد زیر حراست ملزمان کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔
عبد الولی خان یو نیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل میں49ملزمان کو ایف آئی آر میں نا مزد کیا گیا تھا ۔ ملزمان عارف اور علی خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سمری وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی جن میں عارف ا بھی تک روپوش ہے۔
اس سے قبل مردان میں مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عمران نے عدالت میں اعتراف جر م کر لیا تھا اور دیگر ملزموں کی نشاندہی کرائی۔ اس کا کہنا ہتھا کہ مذہب کے بارے میں مشال خان کے خیالات سے اختلاف تھا۔ ملزم کو پو لیس کے سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا۔ ملزم عمران علی مشال خان کا کلاس فیلو تھا۔ جس نے مشال پر فا ئر نگ کی تھی۔
واضح رہے مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو یونیورسٹی طالب علموں کے ہجوم نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔اس کیس کے مرکزی ملزم کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا۔