ممبئی:بالی ووڈ کی اسکرپٹ رائٹر گریمہ وہل اور اداکارہ کیریتی سنون کی فلم ’’رابطہ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’رام لیلا‘‘ کے سیٹ پر دپیکا پڈوکون کے رونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
گریمہ وہل کا کہنا تھا کہ 2013 میں فلم ’’رام لیلا‘‘ کے سیٹ پردپیکا پڈوکون کا ایک دن بہت ہی نا گوار گزرا تھا کیوں کہ شوٹنگ کے دوران آخری وقت پر اسکرپٹ میں کئی تبدیلیاں کردی گئیں تھیں۔ جس پر دپیکا پڈوکون بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور خوف کے مارے رونا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دپیکا کے رونے پر سارا وقت ان کے ساتھ گزارنا پڑا تھا اور انہیں ڈائیلا گ یاد کرانے میں ہمیں بہت محنت کرنا پڑی تاہم اداکارہ کے اصرار کے باوجود بھی سنجے لیلابھنسالی نے اسکرپٹ میں تبدیلی کے فیصلے کو نہیں بدلا تھا۔