ریاض: سعودی کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی مشال بن عبدالعزیز 90 سال کی عمر میں گزشتہ روز طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نمازہ جنازہ جمعرات کو نماز عشاء کے بعد مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) میں ادا کی جائے گی۔ شہزادہ مشعل شاہی خاندان کے اٹھائیس ارکان پر مشتمل بیعت کونسل کے چیئرمین تھے۔
سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سنہ 2006ء میں شہزادوں پر مشتمل یہ کونسل تشکیل دی تھی۔ سعودی بادشاہ کے انتقال کی صورت میں اس کے جانشین، ولی عہد اور نائب ولی عہد کا انتخاب یہی کونسل کرتی ہے۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی شہزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں